اس پلیٹ فارم کو قابلِ رسائی بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ علومِ اسلامیہ کے تمام مضامین سے متعلقہ مشہور اور ضروری معلومات، مصادر و مراجع اور مشہور کتب کا تعارف، لیکچرار و ٹیچنگ اور سی ایس ایس کے امتحانات نیز دیگر سرکاری و نیم سرکاری بھرتیوں کے لیے (خاص طور پر صوبائی و وفاقی پبلک سروس کمیشن کے تحت) منعقد ہونے والے مقابلہ کے امتحانات میں اسلامیات یا علومِ اسلامیہ سے متعلقہ تمام سابقہ اور اہم معلومات کو سوال و جواب کی صورت میں آپ تک پہنچایا جاسکے۔ یہ علومِ اسلامیہ کا واحد اور اولین ڈیٹا بیس ہے جس میں اسلامیات کے امتحان کی تیاری میں معاون کتب اور علومِ اسلامیہ کے بنیادی مصادر اور مراجع کی تفصیل کے ساتھ ساتھ مختصر سوالات اور ان کے جوابات نیز مذکورہ امتحانات میں پوچھے جانے والے کثیر الانتخابی سوالات اور دیگر تمام انواع و طرز کے سوالات کو حل کرکے اور ان کے شافی جوابات کا اندراج کیا گیا ہے۔